ادبی گروپ بہت جلد ایک قومی مشاعرہ کا انعقاد کرئے گا جس میں نامورشعرا،ْشرکت کریں گے ‘محمد جاوید انور

جمعہ 13 جنوری 2017 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء)سول سروس ایلو مینائی لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن سمیرا نذیر کی زیرِ صدارت کسٹم ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ایس پی افسران کے حوالے سے اہم بنیادی فیصلے کیے گئے اور سول سرونٹس کو متحرک کرنے کے لیے ان کی دلچسپی کے پیش نظرمختلف گروپس تشکیل دئیے گئے جن میں ادبی ، سپورٹس اور کلچرلر گروپ شامل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی 14جنوری کو سول سروسز اکیڈیمی میں ایک خصوصی پینل ڈسکشن رکھی جائے گی جس میں سینئر بیوروکریٹ نوجوانوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے لوگوں کی بھلائی اور حکومتی کاموں میں ایمانداری اور پروفیشنلزم پیداکرنے کے لئے نئی نسل کوماضی کے ریٹائرڈسول سرونٹس لیکچر دیں گے اور ان کے سوالات کا جواب بھی دیں گے سالانہ ڈنر مارچ 2017میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینئروائس چیئرمین محمدجاوید انور نے کہا کہ ادبی گروپ بہت جلد ایک قومی مشاعرہ کا انعقاد کرئے گا جس میں نامورشعرا،ْشرکت کریں گے ۔ اپنی تہذیب اور ثقافت کی پہچان کرانے کے لیے سول سرونٹ کے بچوں کو اندرون لاہور کی سیر بھی کروائی جائے گی۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئر مین محمد جاوید انور، معروف اداکار عبدالباسط خاں، چیف کمشنر انکم ٹیکس خواجہ عدنان ظہیر ، جنرل سیکرٹری قراةلعین فاطمہ ، چیف کوآرڈی نیڑذوالفقار یونس کے علاوہ سدرہ شفیق ، اطہر منصور، بہزاد انور، ثناء غوث، زینب منیر، خرم عزیز، فخر بھروانہ ، کاشف حسین، سلمان جمیل ، شہزادخاں، علی اکبرزیدی، ہمدان نذیر اور عرفان جاوید نے شرکت کی۔