کوئٹہ ،بغیر اجازت گھومنے پر پولیس نے 9چینی باشندوں کو حراست میں لیکر ہوٹل پہنچا دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:35

کوئٹہ ،بغیر اجازت گھومنے پر پولیس نے 9چینی باشندوں کو حراست میں لیکر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) کوئٹہ میں بغیر اجازت گھومنے پر پولیس نے 9چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا ،تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے بروری اور زرغون آباد تھانہ کی حدود سے پولیس نے 9چینی باشندوں LIxue,miao zhion,li faguo,liu minghu,zhou liang,zheng saifel,li yanhua,dai chengli,zhu jai jinجو کہ چینی تاجر ہیں کو بغیر اجازت گھومنے پر گرفتار کرلیا ،تمام چینی باشندے بزنس ویزا پر بلوچستان آئے ہوئے ہیں تاہم امن و امان اور چینی باشندوں کی حفاظت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو کوئٹہ سمیت بلوچستا ن کے دیگر علاقوں میں متعلقہ حکام کی اجازت سے گھومنے اور سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،پولیس نے چینی باشندوں کو سی سی پی او آفس منتقل کردیا جہاں تفتیش اور ضروری ہدایات کے بعد چینی تاجروں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :