خیرپور پولیس نے روپوش جوابدار کو گرفتار کر لیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:31

سکھر۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) خیرپور پولیس نے شاہ عبدالطیف تھانہ میں 2014 میں درج شدہ دو گروہوں کے درمیان تصادم کے کیس نمبر278/2014میں کاروائی کرتے ہوئے روپوش جوابدار نادر علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار جوابدار کوجمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت خیرپور کے اسپیشل جج سید کوثر علی بخاری کی عدالت میںپیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت تک کیلئے سینٹرل جیل خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :