قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی کا آغا اسداللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 13 جنوری 2017 23:31

سکھر۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے جمعہ کے روز سکھر پہنچ کر آغا کالونی میں اپنے رشتہ دار آغا اسد اللہ خان کی وفات پر مرحوم کے بڑے بھائی آغا ظفراللہ خان عرف شاھین خان اور آغا مسیع اللہ خان و دیگر رشتہ داروں سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ نے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا مغفرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :