بلوچستان اسمبلی میں متفقہ قراردادا کے بعدژوب ائیر پورٹ سے 7 فروری سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 13 جنوری 2017 23:29

بلوچستان اسمبلی میں متفقہ قراردادا کے بعدژوب ائیر پورٹ سے 7 فروری سے ..

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) بلوچستان اسمبلی میں متفقہ قراردادا کے بعدژوب ائیر پورٹ سے 7 فروری سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ فوری طور پر ہفتہ وار ایک پرواز ہو گی تفصیلات کے مطابق چترال سے آنے والے اے ٹی آر طیارے کے حادثے کے بعد ژوب ائیرپورٹ سے پروازیں معطل کر کے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رہا عوام کے مشکلات کے پیش نظر ژوب کے منتخب نمائندے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے ائیرپورٹ کو توسیع دینے اور سی پیک کا حصہ قرار ددینے کا مطالبہ کیا جسے بلوچستان اسمبلی نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا تھا ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن نے ژوب ائیرپورٹ سے سات فروری سے دوبارہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فوری طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائیگی جس کے بعد پروازوں کی تعداد میں واپس اضافہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :