بلوچستان ہائی کورٹ میں حلف برداری کی پروقار تقریب

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بحیثیت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز حلف برداری کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بحیثیت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ عدالت عالیہ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ، ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :