جمعیت علماء اسلام آنے والے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،مولانا عبدالغفور حیدری

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائیں جائیں گے ، رہنما جمعیت علماء اسلام

جمعہ 13 جنوری 2017 23:29

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام آنے والے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائیں جائیں گے مارچ میں جے یو آئی کی مرکزی صوبائی قیادت نصیرآباد ڈویژ ن کا دورے کرے گی عوامی خدمت سے سرشار عوامی قوتوں سے باضابطہ طور پر رابطے اور بات چیت کی جائے گی جے یو آئی کی صدسالہ کانفرنس میں کروڑوں کی تعداد میں شرکت عالمی سطح پر ثابت کردے گی کہ جے یو آئی دینی مدارس کا دفاع کرنا جانتی ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے صوبائی نائب صدر ضلع نصیرآباد کے امیر مولانا عبدالله جتک اور میر نظام الدین لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کارکن جے یو آئی کی صد سالہ کانفرنس اور ملک میں ہونے والے عام انتخاب کی بھر پور تیاری کریں تاکہ جے یو آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے دین اسلام کیلئے بھر پور اپنی خدمات سر انجام دے سکیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میںماضی میں جن لوگوں کے ساتھ اتحاد کیا تھاوہ کارکنوں کے اعتماد وبھروسہ کو ٹہس پہنچایا ہے جس کی وجہ سے مارچ میں نصیرآباد ڈویژن کا دورہ کریں گے جس کی روشنی میں ایک بڑی سیاسی اتحاد بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشتوں پر بھر پور مقابلہ کیا جائے گا انشاء الله کامیابی نصیب ہوگی انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے فروغ اور دینی مدارس کی دفاع کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں اور کہاکہ نصیرآباد سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں وزیراعظم کے کسان پیکچ کو منصفانہ طور پر چھوٹے زمینداروں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے جے یو آئی بے ضابطگیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی کسان زمینداروں کا پیسہ بلوچستان کے زرعی شعبے کو م مستحکم کرنے پر لگنا چاہیے تو نصیرآباد سمیت بلوچستان کے کسان زمیندار خوشحال ہو نگے جس میں بے ضابطگیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :