بلوچستان اسمبلی اجلاس، صوبائی وزیر صحت اور ارکان اسمبلی کے درمیان گلہ شکوہ جاری رہا

صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے سوالا ت پر زور نہیں دیا میں اپوزیشن اور حکومت کا کردار ادا کرتا ہوں ، صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی کا اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 13 جنوری 2017 23:28

ْ․کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس میںمحترمہ شاہدہ روف کی جانب سے رخصت کی درخواست منظور ہونے کے بعد ان کے سوالات آئندہ اجلاس تک موخر کردیئے گئے جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے سوال نمبر 307کے جواب میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ سی ڈی نور خان جو بوسیدہ عمارت کی وجہ سے غیر فعال ہے اس پر کام ہور ہاہے ۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہاکہ میں آج آپ کو تنگ نہیں کرونگا مہر بانی کرکے میرا حلقہ انتخاب کی آبادی ڈیڑ لاکھ ہے مگر وہاں پر صحت کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دو چار ہے سردار عبدلارحمان کھیترا کے سوال نمبر 308کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہادوائیوں اور دیگر چیزوں کی مد میں تجویز کردہ بجٹ میں سے پندرہ مارچ 2016کو جاری کی گئی رقم 1480959,000مبلغ دوائیوں کا ٹھیکہ لازمی تقاضے پورے ہونے کے بعد 46کمپنیوں کو جاری کئے گئے ہیں سردار عبدالرحمان کھیتران کے سوال نمبر 309کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سال 2014-15کے دوران صوبے کے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والے امیدواروں کے نام بمعہ ولدیت لوکل ڈومیسائل اور انٹری ٹیسٹ کی تفصیل اسمبلی لائبریری میں موجود ہے سردار عبدالرحمان کھیتران کے سوال نمبر 310کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بنیادی مرکز صحت رکھنی کا قیام 1987میں ہوچکا ہے اور بنیادی مرکز صحت پلس کی حیثیت دی گئی ہے ، سردار عبدالرحمان کھیتران کے سوال نمبر311کے جواب میں وزیر صحت نے کہاکہ ضلع بارکھان میں 2016کوئی تعیناتی عمل میں نہیں آئی ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق کے سوال نمبر 334کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ضلع قلعہ سیف اللہ میں مندرجہ ذیل مراکز میں ہیلتھ مراکز منظور شدہ میڈیکل آفیسرز لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں اور ضلع میں قائم بنیادی مرکز صحت ، سول ڈسپنسری اور دیہی مرکز صحت کی تعداد 15ہیں ۔

(جاری ہے)

پشتونخواملی عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عارصہ صدیق کے سوال نمبر 335کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر قلعہ سیف میں 54میڈیکل آفیسروں کو تعینات کیا گیا ہے اسپیکر پینل کے رکن محترمہ یاسمین لہڑی نے کہاکہ محکمہ صحت بہت بڑا محکمہ ہے اس پر تفصیلی بحث ہونی چاہئے ارکان اسمبلی اگر چاہیں تو اس محکمے پر وزیر صحت 19جنوری کو مکمل بریفنگ دیں جس پر صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ جو ارکان اسمبلی کہیں گے وہ کیا جائے گا میں اسمبلی کو جوابد دینے کا پابند ہوں صوبائی وزیر آب پاشی نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہاکہ میں گورنمنٹ میں ہوتا ہوا اپوزیشن کا کردار ادا کرتا رہتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ ٹیچر اور ڈاکٹر کو حاضر کرنا بہت مشکل ہے ڈاکٹر کے علاوہ اچھا ڈاکٹر ہونا بھی ایک مسئلہ ۔انہوںنے کہاکہ میرے علاقے میں بھی اکثر ٹیچر اور ڈاکٹرغائب رہتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی جائے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ بریفنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا عملی طورپر اقدامات کو اٹھانا چاہئے ۔