نوازشریف کی ساری سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے‘اعجا ز چوہدری

شریف خاندان کا پانامہ کے بعد بی بی سی نے بھی پوری دنیا کے سامنے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے

جمعہ 13 جنوری 2017 23:25

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سا بقہ صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ نوازشریف کی ساری سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ، شریف خاندان کا پانامہ کے بعد بی بی سی نے بھی پوری دنیا کے سامنے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے ،شریف خاندان اور ان کے درباریوں کو منہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں مل رہی ،عمران خان نے کرپشن کے کنگ نوازشریف کو کٹہرے میںکھڑا کردیا ہے ، پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کے تنخواہ دار درباری جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کررہے ، قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے استعمال کررہے ہیں، 35 سالوں سے شریف خاندان نے قوم کاخون نچوڑکر بیرون ملک جائیدادیں بنائیںہیں، ہسپتالوں میں عوام رل رہے ہیں اور تڑپ تڑ پ کرمریض جانیں دے رہے ہیں لیکن ترقی کے نام نہاددعویدار صبح و شام عوام کی آنکھوں میںدھول جھونک رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، صحت اور تعلیم حکمرانوں کی ترجیح میںشامل ہی نہیں، پاکستان کے عوام کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں اور پانامہ چوروں سے لوٹ مار کاحساب قوم لے کر رہے گی، (ن) لیگ آئندہ الیکشن میں کہیں بھی نظر نہیں آئے گی ،لٹیروں سے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ہر ایک ظلم کاحساب لے گی۔