محکمہ معدنیات پنجاب اور مائننگ سیکٹر کی معروف بین الاقوامی جرمن کمپنی فیوگرو کے درمیان معاہدہ

پنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے کے حوالے سے جرمنی کی کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے ،محمد شہباز شریف مہمان خصوصی وزیر اعلی شہباز شریف تھے، سیکرٹری معدنیات اور جرمن کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹرنے معاہدے پر دستخط کئے سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا اور مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا ‘وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 13 جنوری 2017 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) محکمہ معدنیات پنجاب اور مائننگ سیکٹر کی معروف بین الاقوامی جرمن کمپنی فیوگروکے درمیان معاہدہ ہوا- معاہدے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی محمد شہباز شریف تھی-پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمودجبکہ جرمن کمپنی فیوگروکی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر یوتا ایلسک نے معاہدے پر دستخط کئی-معاہدے کے تحت جرمن کمپنی پنجاب کے اضلاع میںمعدنی ذخائرکی تلاش کیلئے سروے کرے گی-جرمن کمپنی صوبے میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے بھی کام کرے گی-جرمن کمپنی چنیوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میںمعدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دوسرے مرحلے کابھی آغاز کرے گی-جرمن کمپنی اس ضمن میں اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی- پنجاب حکومت جرمن کمپنی کو معدنی ذخائر کی تلاش کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی- وزیر اعلی شہباز شریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں معدنی ذخائرکے سروے کے حوالے سے جرمنی کی کمپنی سے معاہدہ خوش آئند ہے جس سے صوبے میں موجود معدنی ذخائر کی تلاش میں مدد ملے گی-انہوں نے کہا کہ سروے سے صوبے کے معدنی ذخائر کا حقیقی تخمینہ لگایا جا سکے گا اور مستند ڈیٹا اکٹھا ہو گا -وزیر اعلی نے کہا کہ سالٹ رینج میں موجود کوئلے کے ذخائر کے تخمینہ جات کا اندازہ لگانے کے حوالے سے کام کرنے والی جرمن کمپنی ایس ایس ٹی اگلے ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے کیونکہ اس رپورٹ کی روشنی میں کوئلے کے ذخائر کے بارے میں مستند تخمینہ جات لگانے میں مدد ملے گی جس سے اس علاقے میں مقامی کوئلے سے بجلی کا پلانٹ بھی لگایا جا سکے گا- صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری معدنیات ، سیکرٹری توانائی اور ڈی جی مائنز کے علاوہ جرمن کمپنیفیوگرو کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوتا ایلسک، کنٹری پراجیکٹ مینجررالف برائومن، جرمن کمپنی ایس ایس ٹی کے سینئرجیالوجسٹ جوہان گوٹسس بھی اس موقع پر موجود تھی-