وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت لاء ریویوکمیٹی کا اجلاس

پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین پر نظرثانی سے متعلق لاء ریویوکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمپنیز بل 2016 کے علاوہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 بھی زیرغور لایا گیا جس کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں قوانین میں مزید بہتری لانا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کمپنیز بل 2016ء کے سلسلہ میں اور پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے کئے جانیوالے کام کو سراہا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور معاون خصوصی وزیر اعظم خواجہ ظہیر نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :