عمران جھوٹ ،احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے ،وکلاء کاغذ کا ایک ٹکرا بھی بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ مریم اورنگزیب
پی ٹی آئی کے جھوٹے ،متضاد سیاسی بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا‘ احتساب کا نعرہ لگانے والے سے پوچھیں خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا کیا ہو،وزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 جنوری 2017 23:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عدالت میں جتنے بھی ثبوت اور دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے دیں ہیں، انہوں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے سے پوچھیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا کیا ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ابھی ہمارے پہلے وکیل نے دلائل شروع کئے ہیں ابھی مزید وکیل موجود ہیں جو اپنے دلائل دینگے،انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے مزید ثبوت مانگے تو پیش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست سے عدالت میں مقدمہ نہیں جیت سکتے، ان کے وکلاء دلائل دے چکے ہیں مگر کاغذا کا ایک بھی ٹکرا بطور ثبوت پیش نہیں کرسکے،انہوں نے کہا کہ خان صاحب سڑکوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کی بیٹیوں ‘ بہنوں پر الزامات لگاتے ہیں اور گفتگو کرتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ کسی کی بھی بیٹی کیخلاف آواز نہیں اٹھانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ عدالت کے باہر آکر کرنیوالی گفتگو کو بند کردیں کیونکہ میڈیا ریکارڈ کررہا ہوتا ہے ان بیانات کا آپ کی صحت پر تو کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن جو باتیں آپ کسی کی بہنوں بیٹیوں کے بارے میں کرتے ہیں اس کا پاکستان کے عوام کو بہت فرق پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے اور متضاد سیاسی بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن اسمبلی کو بھی ڈی سیٹ نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے باہر کیس لڑنے کی عادت ہے ۔ وزیر مملکت نے آخر میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں پھر وزیراعظم محمد نواشریف نے صحت پروگارم کا ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام ان لوگوں کیلئے تحفہ ہے جو اپنا علاج نہیں کروا سکتے اور یہ وزیراعظم کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدے کی ایک کڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.