کاشتکار ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں، کھاد پر سبسڈی برقرار رکھی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

جمعہ 13 جنوری 2017 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردارادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں، زراعت ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے ،جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کیلئے شاندار فصلوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو سہولیات دی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی کیلئے 28 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا حصہ مساوی تھا،28 ارب روپے خرچ ہونے پر وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق اور فنانس ڈویژن نے کھاد پر مزید سبسڈی ختم کردی تھی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کھاد پر سبسڈی جاری رکھی جائے تاکہ کاشتکار برادری کو اس کا فائدہ ملے اور بڑی فصلوں کے اہداف کا حصول پورا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :