ایف بی آر نی2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران 1467 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے، دسمبر 2016ء کے دوران ٹیکس وصولی سب سے زیادہ رہی، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 6 ماہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2015-16ء کی نسبت 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران 1467 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے جو ٹیکس محصولات میں 7 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 6 ماہ کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016ء کے دوران ٹیکس وصولی سب سے زیادہ رہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ شاندار کارکردگی مالی سال 2016-17ء کی دوسری ششماہی میں محصولات کی وصولی کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم پر زور دیا کہ موجودہ مالی سال کے آغاز پر محصولات وصولی میں اضافہ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات کی ٹھوس وصولیاں زیادہ معاشی ترقی کیلئے ضروری ہیں اور حکومت اس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :