ماضی میں پشتون قوم پرستوں اور اب بلوچ قوم پرست مردم شماری نہ کرنے کا واویلا کر کے صوبے کو تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء اسلام اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے، مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ نہیں ، برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے،خصوصی بات چیت

جمعہ 13 جنوری 2017 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ماضی میں پشتون قوم پرستوں اور اب بلوچ قوم پرست مردم شماری نہ کرنے کا واویلا کر کے صوبے کو تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جمعیت علماء اسلام مردم شماری کے حق میں ہے عوام قوم پرستوں کے بہکاوے میں نہ آئیں پشتون بلوچ قوم پرست اپنے آقائوں کو خوش کر نے کے لئے صوبے کے وسائل میں اضافے اور بیوروز گاری کو نہ ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ نہیں ہے اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پشتونخوامیپ کی مردم شماری کے بائیکاٹ سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اب بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے مردم شماری سے بائیکاٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے 1998 میں سابق وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے مہا جرین کی موجودگی میں مردم شماری کی اور اس وقت پشتون قوم کی خدمت کر نے والی جماعت نے بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے صوبے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اب کی مردم شماری کے بائیکاٹ بلوچ قوم پرست کر رہے ہیں اور پشتون قوم پرست مردم شماری کے حق میں ہے اس وقت کی پشتون قوم پرست کی جماعت کی بائیکاٹ اور آج بلوچ قوم پرستوں کی بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے دونوں قوم پرست اپنے آقائوں کو خوش کر نے کے لئے صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے مردم شماری ہونے سے این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ وفاق سے فنڈز کے اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے لیکن بد قسمتی سے پشتون بلوچ قوم پرست مردم شماری کو متنازعہ بنا کر صوبے کومزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں مردم شماری کو متنازعہ بنا نے والے صوبے کے خیر خواہ ہے اور برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پیدا کر دونوں اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں پشتون بلوچ اقوام کولڑانے کی تمام تر سازشیں ناکام بنا دینگے اور برادر اقوام سے اپیل ہے کہ وہ اب ان کی حقیقت پہچان لے اقتدار کے لئے دونوں اکٹھے اور بھائی بن جا تے ہیں لیکن اپنے مفادات کو بچا نے کے لئے پر برادر اقوام کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں جمعیت علماء اسلام ہر گز اس کی اجازت نہیں دے گی اور جمعیت علماء اسلام بھر پور مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :