ٹھیکیداروں کی جانب سے اشتہارات کی پشت پناہی کرنیوالے موجودہ چیف سیکرٹری اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہے،عبدالمجید خان اچکزئی

دونوں بیورو کریٹ کی کرپشن منظرعام پر لا نے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا ، چئیر میں پبلک اکائونٹس کمیٹی

جمعہ 13 جنوری 2017 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ اخبارات میں ٹھیکیداروں کی جانب سے اشتہارات کی پشت پناہی کرنیوالے موجودہ چیف سیکرٹری اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے منتخب نمائندوں پر الزامات لگانا جمہوری روایات کے خلاف ہے پبلک اکائونٹس کمیٹی دونوں بیورو کریٹ کی کرپشن کو منظرعام پر لا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبے کے اخبارات میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے خلاف جو اشتہارات چھاپے گئے وہ آئینی لحاظ سے غیر قانونی ہے اور صوبے کے منتخب نمائندوں پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے جن لوگوں کے ذریعے یہ اشتہار لگایا گیا اس کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں موجودہ چیف سیکرٹری اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اپنی کرپشن چھپانے کے لئے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پبلک اکائونٹس کمیٹی صوبے میں ہر اس کرپشن کو بے نقاب کرے گی جنہوں نے صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے اور کسی کو بھی نہیں بخشا جائیگا پشتونخوامیپ اقتدار میں کرپشن کرنے نہیں آئی بلکہ کرپشن کے خلاف میدان عمل میں رہ کر مقابلہ کرے گی محکمہ صحت اور تعلیم میں جو جو خامیاں موجود ہے ان کو دور کر نا ہو گا اور تین سالوں کے دوران حکومت نے جو کچھ کرنا تھا وہ نہ کر سکے اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام تر خامیوں پر قابو پایا جائے صوبے کا بیڑہ غرق کر نے والے عوام کے نمائندے نہیں بلکہ بیورو کریسی ہے جن کے گھروں اور ٹینکیوں سے پیسے نکلتے ہیں حساب سب سے لیا جائیگا اور جو لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے بلیک ملنگ کر رہے ہیں ان کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں ان سے ضرور حساب لیا جائیگا ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔

متعلقہ عنوان :