پاکستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین مجیب الرحمٰن کیانی کی ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات

پاکستان سوشل ڈیموکریٹک کو اے پی ایم ایل میں ضم کرنے پر خصوصی گفتگو

جمعہ 13 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاک چائینہ لائرز فورم کے صدر مجیب الرحمٰن کیانی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے جمعہ کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف کی ملکی خدمات اور نظریات کی ہم آہنگی کی بنا پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پارٹی کی آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم،یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ ثاقب، فیڈرل کیپیٹل ہیومن رائٹس کے صدر صاحبزادہ ریاض خان،شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوساور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :