Live Updates

وزیر اعظم قوم سے سچ بول دیتے تو اس رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، نعیم الحق

اس ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیئے وزیر اعظم نے پارلیمان اور قوم سے جھوٹ بولا ،ترجمان پی ٹی آئی

جمعہ 13 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی نئی رپورٹ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو مبارک دیتے ہیں،بی بی سی کی رپورٹ نے وزیر اعظم کے جھوٹوں کو قوم کے سامنے مکمل بے نقاب کر دیا۔

(جاری ہے)

.یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہی. ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے سچ بول دیتے تو اس قسم کی رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا. اسی جھوٹ کو بچانے کیلئے وزیر اعظم نے قوم کے قیمتی نو ماہ برباد کئی.اسی ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے وزیر اعظم نے پارلیمان اور قوم سے جھوٹ بولا.نعیم الحق نے مزید کہا کہ اسی ایک جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے وزیر اعظم نے بار بار وکلائ تبدیل کئی.نواز شریف کے پاس خود کو قانون کے حوالے کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں.وزیر اعظم پانامہ کو تو عدالت نہیں لیکر گئے دیکھتے ہیں بی بی سی پر کب مقدمہ کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :