چا ر سال قبل اومان میں کریش لینڈ نگ کرنے والے پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا
طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا، کنٹری منیجر شہزاد پراچہ
جمعہ 13 جنوری 2017 23:22
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) خلیجی ملک اومان میں 4 سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے طیارے کو بالاخر اس کا نیا مالک مل گیا۔یہ طیارہ گزشتہ 4 برس سے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک کونے میں کھڑا ہے۔ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق اومان میں پی آئی اے کے کًنٹری منیجر شہزاد پراچہ کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد پراچہ نے کہا کہ فروخت کیے گئے طیارے میں انجن سمیت دیگر آلات نہیں ہیں، یہ صرف جہاز کی باڈی ہے جسے تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
تاہم طیارے پر موجود بوئنگ 737-33 اے کا لوگو اس بات کا اشارہ ہے کہ طیارہ پی آئی اے کی ملکیت ہے۔پی آئی اے کے کنٹری منیجر کا کہنا تھا کہ طیارے پر پی آئی اے کا لوگو موجود ہونے پر ہمیں تحفظات ہیں اور ہم یہ معاملہ طیارہ خریدنے والے عہدیداروں کے سامنے اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو طیارے سے ہمارا لوگو ہٹاکر جہاز کو مکمل طور پر نیا پینٹ کرنا چاہیئے، اگر عہدیداروں نے ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کیا تو ہم خود طیارے کو پینٹ کردیں گے۔پی آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ گزشتہ 4 سال سے اسی طرح ایئرپورٹ پر کھڑا ہے اور مسقط سٹی آنیجانے والے افراد اب اس طیارے کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریش لینڈنگ کے باعث طیارے کے لینڈنگ گیئر کو بٴْری طرح نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کی مرمت کرکے پاکستان لے جانے میں زیادہ اخراجات آنے کے باعث انشورنس کمپنی نے 4 سال بعد اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.