وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

کسانوں کا معیشت میں اہم کردار ،زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نوازشریف

جمعہ 13 جنوری 2017 23:13

وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا دباؤ کام کر گیا، وزیراعظم نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کسان کا اہم کردار ہے اور زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ کسان کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے کھاد پر سبسڈی جاری انہیں چاہئے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لئے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :