پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے حوالے سے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ٹھان لی

جعلی نمبر پلیٹیں لگانے پر اب مقدمہ درج ہوگا، اب تک جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والوں سے 11کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:57

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے حوالے سے قانون پر سختی سے عمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے حوالے سے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ٹھان لی ، جعلی نمبر پلیٹیں لگانے پر اب مقدمہ درج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جعلی نمبر پلیٹوں کے خلاف مہم مزید تیز کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عوام یکم فروری سے پہلے پہلے جعلی نمبر پلیٹیں گاڑیوں سے اتار دیں، اس کے بعد جو پکڑا گیا اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز نے مہم کے دوران اب تک جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والوں سے 11کروڑ 70لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے۔ جعلی نمبر پلیٹیں بنانے والی دکانوں پر چھاپے اور 17 سو نمبر پلیٹس قبضے میں لے گئی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری مہم کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :