سعید الزماں صدیقی اعلیٰ اوصاف کے حامل ،ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہنے والے انسان تھے ، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 13 جنوری 2017 22:30

سعید الزماں صدیقی اعلیٰ اوصاف کے حامل ،ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے سندھ کے مرحوم گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ اوصاف کے حامل اور ہمیشہ اصولوں پر کاربند رہنے والے انسان تھے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کے موقع پر گورنر ہائوس میں مرحوم کی شخصیت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے انہوں نے ایک آمر کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے اپنے منصب کو چھوڑ دینے کو ترجیح دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :