میئر کراچی وسیم اختر کی رول بال ورلڈ کپ کیلئے منتخب گرلز و بوائز ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد

جمعہ 13 جنوری 2017 22:26

میئر کراچی وسیم اختر کی رول بال ورلڈ کپ کیلئے منتخب گرلز و بوائز ٹیموں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ڈھاکا بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے چوتھے رول بال ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے منتخب ہونے والی پاکستانی گرلز اور بوائز ٹیموں کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے حصہ لینے والی گرلز اور بوائز کی ٹیمیں بلدیہ عظمیٰ کراچی سے منتخب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رول بال ورلڈ کپ میں یہی ٹیمیں رنرز اپ رہی تھیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس مرتبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ارکان پر مشتمل بوائز اور گرلز کی ڈھاکا بنگلہ دیش میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے رول بال ورلڈ کپ میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گی اور جیت کر وطن واپس آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :