عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے :علامہ زبیر ظہیر

مسلم حکمران متحد ہوکر ہی برما،کشمیر،فلسطین اورشام و عراق میں جاری خونریزی بند کرا سکتے ہیں دفاعِ حرمین و اتحاد امت کانفرنس کل پریس کلب میں ہوگی:امیر تحریک تحفظ حرمین شریفین

جمعہ 13 جنوری 2017 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ بین الاقوامی جماعت ’’عالمی تحریک تحفظ حرمین شریفین ‘‘پاکستان کے امیر علامہ حافظ زبیر احمد ظہیرنے جامع مسجد مینارالہدیٰ فردوس مارکیٹ گلبرگ لاہور میں جمعتہ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام کی تمام تر تعلیمات امن و سلامتی ،اخوت اور محبت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے پر مبنی ہیں مذہب اسلام سراسر امن و سلامتی کا ہی مذہب ہے جسے اپنا کر پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ عالم اسلام اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ اس وقت مسلم امہ کوجتنی اتحاد کی ضرورت ہے شاید اس سے قبل اتنی نہ تھی امیر تحریک تحفظ حرمین نے کہا کہ مسلم حکمران متحد ہوکر ہی برما،کشمیر،فلسطین اور شام و عراق میں جاری مسلمانوں کی خونریزی کونہ صرف ختم کراسکتے ہیں بلکہ امت مسلمہ کو تمام تر مصائب و مشکلات اور پریشانیوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ عالمی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے زیر اہتمام دفاعِ حرمین و اتحاد امت کانفرنس کل 15جنوری بروز اتوار تین بجے سہہ پہر لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :