لاہور چڑیا گھر کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس،گریڈایک کے 9ملازمین کوگریڈ 2میں ضم کردیاگیا

ملازمین کے ویلفیئر الائونس اورعیدین و کرسمس پرملنے والی فیسٹیول گرانٹ میں بھی اضافہ

جمعہ 13 جنوری 2017 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب و چیئر پرسن لاہو چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی خالد عیاض خان نے گریڈ ایک کے 9چوکیداروںکوگریڈ ۔2میں بطورسکیورٹی گارڈ ضم کرنے ، ویلفیئرالائونس اور عیدین وکرسمس پر ملازمین کو ملنے والی فیسٹیول گرانٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔اس امر کی منظوری لاہو ر چڑیا گھر میں نوتشکیل شدہ زو مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری کمیٹی ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر شفقت علی اور اراکین کمیٹی ڈپٹی سیکرٹری ( پلاننگ)سیکشن آفیسرجنگلی حیات ایاز الیاس،انچارج پیٹ سنٹرڈاکٹر عاصم خالد،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائیگناسٹک لیب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عباس شاہ ،سابق ڈی جی وائلڈلائف ڈاکٹر عبدالعلیم چودھری،پروفیسر ڈاکٹر فرح خان ، جینڈر کنسلٹنٹ روحین رفیق اورمحمد اکبرعلی بھٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

لاہور چڑیاگھر کی مینجمنٹ کمیٹی نے گریڈ ایک کے 9چو کیداروں کو گریڈ ۔2میںبطورسکیورٹی گارڈ ضم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے خالی اسامیوں کوپرکرنے بارے بھی ہدایات دیں۔ کمیٹی نے لاہور چڑیاگھر کے ملازمین کو ملنے ماہانہ و یلفیئر الائونس کو2000 سے بڑھا کر3000 کرنے کی منظوری دی ہے جس سے تقریبا 65 ملازمین مستفید ہوں گے جبکہ عیدین ، کرسمس اور ایسٹر پر گریڈ ایک تا 10 کے ملازمین کو ملنے والی فیسٹیول گرانٹ کو5000 سے بڑھا کر7000کرنے کی بھی منظوری دی ۔

چیئر پرسن خالد عیاض خان کی سربراہی میں زو مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور چڑیا گھر کے افسران و اہلکاران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے، ایسے ایشیائی ممالک جو جنگلی حیات کے تحفظ اوران کے انتظام وانصرام کے حوالے سے کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں،میں ٹریننگ پروگرام کی بھی منظوری دی۔ اس تربیتی پروگرام کے تحت لاہور چڑیا گھر کے پانچ ملازمین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائے گا تاہم بیرون ملک تربییت جانے والے ملازمین کے انتخاب کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید براں زو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹر لاہورچڑیا گھرچودھری شفقت علی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اورلاہورچڑیاگھر کی سالانہ آمد ن ،جانوروں کی دیکھ بھال، خوراک اوردیگرانتظامی امورپر خرچ کی جانے والی رقوم کی تفصیلات پیش کیں

متعلقہ عنوان :