جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی اصول پسند انسان تھے ،نعمت اللہ خان

آمر کے حکم پر جھکنے سے انکار کیا، پی پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بجائے گھر جانے اولیت دی،سابق سٹی ناظم کراچی

جمعہ 13 جنوری 2017 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے گورنر سندھ و سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی اصول پسند انسان تھے ،انہوں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان ملک قوم کی خدمت کی اورحق وصداقت کی سربلندی کیلئے کام کیا ، ان کی خدمات نا قابل فرمواش ہیں اور یہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان نے کہا کہ انہوں نے آمر کے حکم پر جھکنے سے انکارکیااور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بجائے گھر جانے کو اولیت دی۔ ملکی وقار ،غیرت وحمیت کو مقدم رکھا اور اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی ،انہوں نے اہل خانہ سے سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے ان کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :