آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات

چینی سفیر کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جنوری 2017 12:53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جنوری 2017ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال تفصیلی بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف سے ملاقات میں چینی سفیر نے دونوں ممالک کے باہمی بالخصوص دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں سی پیک منصوبے کے سکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا ۔ چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ چینی سفیر نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔