کئی آٹو موبائل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی لے رہی ہیں،وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی

جمعہ 13 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ کئی آٹو موبائل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں انجینئرنگ کے شعبے کی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ کئی آٹو موبائل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی لے رہی ہیں۔