ڈیرہ بگٹی میں سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں: پولیس ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جنوری 2017 00:22

ڈیرہ بگٹی میں سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2017ء) ڈیرہ بگٹی میں سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے. حملہ سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر راکٹ بھی فائر کیے ہیں۔ جبکہ پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ پولیس لیویز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار پٹوخ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :