شاہد آفریدی کی بطور گورنر سندھ نامزدگی کی خبر غلط نکلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

شاہد آفریدی کی بطور گورنر سندھ نامزدگی کی خبر غلط نکلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2017ء) شاہد آفریدی کی بطور گورنر سندھ نامزدگی کی خبر غلط نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے شاہد آفریدی کو بطور گورنر سندھ نامزدگی پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا تھا۔ تاہم اب ان کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے غلطی سے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کر دیا تھا۔

دراصل وہ کسی اور شاہد کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرنا چاہ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :