اوگرا نے 10 کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیا

پی ایس او اور شیل کو صرف سندھ میں پٹرول پمپس لگانے کی اجازت ہوگی ،ْاوگرا ذرائع

جمعرات 12 جنوری 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) اوگرا نے 10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ملک بھر میں نئے پٹرول پمپس کی تعمیر سے روک دیاہے۔ پی ایس او اور شیل کو صرف سندھ میں پٹرول پمپس لگانے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کے مطابق ٹوٹل، پارکو، اٹک پٹرولیم، بائیکو، باقری، حسکول، عسکرآئل، ایڈ مور، سیزآئل اور گیس اینڈ آئل پر ملک بھر میں نئے پمپس لگانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ بیس دنوں کے آئل اسٹوریج پوری نہ ہونے کے باعث عائد کی گئی ہے اور فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی کو مطلوبہ اسٹوریج حاصل کرنے سے قبل نیا پمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی بھی کمپنی اوگرا کی منظوری کے بغیر نئے پٹرول پمپس تعمیر نہیں کر سکتی۔