وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی سرکلرریلوے کے منصوبے کی فزبیلٹی رپورٹ تیارکرنے کے لئے کام کے آغاز خوش آئنداقدم ہے ،ْفاروق ستار

سرکلرریلوے کامنصوبہ کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل میںکمی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،کنوینرایم کیوایم سرکلرریلوے منصوبے کی تعمیرکے لئے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کراچی منتخب بلدیاتی نمائندوںکو اعتماد میںلیاجائے،وفاقی حکومت سے مطالبہ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ایم کیوایم (پاکستان ) کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی سرکلرریلوے کے منصوبے کی فزبیلٹی رپورٹ تیارکرنے کے لئے کام کے آغازکوکراچی کے عوام کے لئے خوش آئنداقدام قراردیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ سرکلرریلوے منصوبے کی تعمیرکے لئے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کراچی منتخب بلدیاتی نمائندوںکو اعتماد میں لیا جائے ۔

ایک بیان میںڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ کراچی سرکلرریلوے کامنصوبہ کراچی کی تعمیروترقی کے لئے ایم کیوایم کے بنیادی منصوبوں میںشامل ہیںجوگذشتہ کئی سالوں سے التواء کاشکاررہاتاہم اب اس منصوبہ پروفاقی حکومت اورسندھ حکومت کی جانب سے کام کاآغازانتہائی خوش آئندہے جوکراچی کے بے ہنگم ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل میں کمی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگااورجس سے کراچی کے شہریوںکودوران سفرکافی حدتک آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی میگاسٹی ہے جوقومی خزانے میں 70 فیصد سے زائدریونیوجمع کرواتاہے تاہم اس اہم شہرکوترقیاتی منصوبوںکونظراندازکیاگیاجوجس سے کراچی کے شہریوںمیںمایوسی کابڑھنافطری عمل ہے۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کی فزبیلٹی رپورٹ کے لئے فنڈز کی فراہمی اورمنصوبے کی راہ میںآنے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے کراچی کے بلدیاتی نمائندوںخصوصاًمیئرکراچی اورٹائون چیئرمینوں کومکمل اعتماد میںلیاجائے اورانہیںبھی شامل کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی سرکلرریلوے منصوبے پر ہنگامی بنیادوںپرکام کیاجائے اور اس میںکسی بھی قسم کی سست روی سے کام نہ لیا جائے اورتجاوزات کے خاتمے اور2005-6ء کے سروے کے مطابق متاثرین کو متبادل جگہیں فراہم کی جائیںاوران کی حق تلفی نہ کی جائے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی سرکلرریلوے منصوبے کوسیاسی مفادات سے بالاترہوکرجلدازجلدشروع کیاجائے اورکراچی اور اس کے شہریوں کو ان کاحق دیاجائے۔