چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر جواب کے لئے وزیر مملکت برائے داخلہ کو (کل) طلب کرلیا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر جواب کے لئے وزیر مملکت برائے داخلہ کو (کل) جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ اسلام آباد سے آج ایک اور شخص کو اٹھا لیا گیا ہے‘ اس سے پہلے بھی چار افراد اٹھائے جانے کی خبریں ہیں‘ یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ریاست کی پالیسی نہیں ہے تو پھر کچھ گروپ ایسا کر رہے ہوں گے جوکہ تشویش کا باعث ہے۔ وزیر مملکت اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :