آصف زرداری کاپیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران کے سسر کی وفات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 12 جنوری 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران کے سسر محمد ندیم ارائیں کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں سحر کامران کے سسر کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان سے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ مرحوم محمد ندیم ارائیں ایک معروف انجینئر تھے جنہوں نے پنجاب اور سندھ کے بہت سارے ترقیاتی منصوبوں پر فرائض انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :