ْ اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے، روس نے رابطہ نہیں کیا ، طارق فاطمی

کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ،وزیراعظم نے کشمیراوربھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھایاہے، معاون خصوصی

جمعرات 12 جنوری 2017 23:22

ْ اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے، روس نے رابطہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری معاہدہ پاکستان اورچین کے درمیان ہے ،شمولیت کے لئے روس سے رابطہ نہیں کیاہے ،کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے ،وزیراعظم نے کشمیراوربھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھایاہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزنجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہاکہ کشمیرمیں سال دوسال میں آزادی ملنے کی بات غیرحقیقی ہے ،لیکن پاکستان کے مؤقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ،ہم کشمیریوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے بغیرمسئلہ کشمیرکی کوئی قراردادمنظورنہیں ہوسکتی ،وزیراعظم نے کشمیرکامسئلہ نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ دیگرفورم پربھی اٹھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی مظالم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی بربریت کامعاملہ بھی اقوام متحدہ میں اٹھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اورچین کے درمیان معاہدہ ہے ،ہم نے سی پیک میں شمولیت کیلئے روس سے رابطہ نہیں کیا۔