لاپتہ افرادکامعاملہ انسانی حقوق کامسئلہ ہے ، مل بیٹھ کرحل کرناچاہئے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

جمعرات 12 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکامعاملہ انسانی حقوق کامسئلہ ہے ،اسے مل بیٹھ کرحل کرناچاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکامسئلہ اب بھی ہے ،یہاں پر3قسم کے لاپتہ افرادہیں ایک وہ جنہیں ایجنسیوں نے اٹھایاہے ،دوسرے وہ جنہیں دہشتگردی کے لئے اٹھایاگیاہے اورکچھ ایسے ہیں جنہیں اغواء کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکامعاملہ انسانی حقوق کامعاملہ ہے ،اس معاملے کومل بیٹھ کرحل کرناچاہئی۔(یاسرعباسی)