ْترک حکومت کا سرمایہ کاری کرنے والے یا قیمتی جائیداد خریدنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

جمعرات 12 جنوری 2017 23:06

ْترک حکومت کا سرمایہ کاری کرنے والے یا قیمتی جائیداد خریدنے والوں کو ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والے یا قیمتی جائیداد خریدنے والوں کو شہریت دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی افراد کو ترک پاسپورٹ دیا جا سکتا ہے جو ایک ملین امریکی ڈالر کے مساوی ریئل اسٹیٹ خریدیں گے۔ اسی طرح دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی ترک پاسپورٹ دیا جائے گا۔

ترک شہریت سے متعلق قانون پر عمل درآمد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہو اور سرکاری گزٹ میں شائع کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ نئے قانون کے تحت کم از کم دو ملین ڈالر کے بینک میں ایک خاص مدت تک جمع کروانے یا پھر ایک ملین ڈالر کی غیر منقولہ جائداد کی تین سال کے عرصے کیے لیے خرید نے کی شرط کے ساتھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسے ترک شہریت عطا کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

رقم کی قدرو قیمت کا فیصلہ ترکی کے اسٹیٹ بینک کی اس روز کی شرح کے مطابق کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ وہ عراقی اور شامی جو ترک روزگار منڈی میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، انہیں سکیورٹی ٹیسٹ پاس کرنے پر شہریت دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی انقرہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ شامی شہریوں کو شہریت حاصل کرنے میں رعایت دے۔