کوپا ڈیل رے فٹبال ٹورنامنٹ،بارسلونا نے ایتھلیٹک بیلبائو کو ہرا دیا

بارسلونا نے میچ کے 36 ویں ، 47 ویں اور 51 ویں منٹ میں گیند کو گول کا راستہ دکھایا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

کوپا ڈیل رے فٹبال ٹورنامنٹ،بارسلونا نے ایتھلیٹک بیلبائو کو ہرا دیا
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے ایتھلیٹک بیلباؤ کو تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ سپین میں جاری کوپا ڈیل رے فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک بیلباؤ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ میسی ، نیمار اور سواریز جیسے بڑے ناموں سے سجی ٹیم بارسلونا نے چھوٹی ٹیم کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 36 ویں منٹ میں لوئس سواریز کے گول کی مدد سے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ 47 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر بارسلونا کی جانب سے نیمار نے مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے برتری دو صفر کر دی۔ ایتھلیٹک بیلباؤ نے کچھ ہمت دکھائی اور 51 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا تاہم سٹار فٹبالر میسی نے 77 ویں منٹ میں گیند کو جال کا راستہ دکھا کر سکور تین ایک کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہے۔

متعلقہ عنوان :