ْ آصف زرداری کا پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما عبدالاکبر خان کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

ْ آصف زرداری کا پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما عبدالاکبر خان کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما اور کے پی کے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر عبدالاکبر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ عبدالااکبر خان ایک سچے، جمہوریت پسند سیاسی ورکر تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت اور پارٹی کے لئے وقف کردی۔ سابق صدر نے عبدالاکبر خان کی پارٹی قیادت سے وفاداری اور ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان سے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔