Live Updates

پانامہ کیس میں بار بار موقف بدلنے سے عمران خان اور تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہوگئی،امید ہے عدالت عظمیٰ سے انصاف کا علم بلند ہوگا

مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوںسے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں بار بار موقف بدلنے سے عمران خان اور تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہوگئی،امید ہے عدالت عظمیٰ سے انصاف کا علم بلند ہوگا۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارا موقف پہلے دن سے وہی ہے جو آج ہے،ہم تحریک انصاف کی طرح بار بار یوٹرن نہیں لیتے،پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سینیٹ میں تفصیلی بیان دے چکے ہیں،انہوں نے معاملے کا نوٹس بھی لیا ہے،اس لیے ابھی انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف کی پوزیشن بے حدکمزور ہوگئی ہے،عمران خان کا بیان دن کو کچھ اور ہوتا ہے اور شام کو بدل کر کچھ اور ہوجاتا ہے ،امید ہے عدالت عظمیٰ سے انصاف کا علم بلند ہوگا۔…(خ م+ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات