ڈرامہ‘فلم رائٹر ،شاعرہ اور صحافی رخسانہ نور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں

جمعرات 12 جنوری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈرامہ‘فلم رائٹر ،شاعرہ اور صحافی رخسانہ نور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں‘رخسانہ نور معروف فلمساز سید نور کی اہلیہ تھیں اور پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیٹنگ فیکلٹی میں سکرپٹ رائٹنگ پڑھاتی رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنگھم اورناگ اور ناگن جیسی فلمیں لکھیں، رخسانہ نور15 سال سے کینسرکیعارضے میں مبتلاتھیں جبکہ علاج کیلئے امریکا بھی گئی تھیں سید نور کے ساتھ ان کی شادی 1984 میں ہوئی تھی۔

ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔رخسانہ نے امریکا میں دوران علاج کچھ عرصے اپنی بیٹی کے ساتھ بھی رہائش اختیار کی تھی۔ واضح رہے کہ رخسانہ نور سیدنور کی پہلی بیوی تھی۔ سید نورنے 10 برس قبل فلم سٹار صائمہ سے دوسری شادی کرلی تھی ۔ رخسانہ نور نے سیدنورسے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی تاہم وہ اکیلے رہتی تھیں۔