وفاقی حکومت رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی ، چوہدری نثار

کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، وفاقی وزیرِداخلہ کی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات میں گفتگو ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

جمعرات 12 جنوری 2017 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل حمایت اورہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے وزیرِداخلہ سے ملاقات کی جس دوران وزیرِداخلہ نے میجر جنرل محمد سعید کو بطور ڈی جی رینجرز سندھ تعیناتی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی ۔

ملاقا ت کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرِداخلہ کو کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ د ی ۔وزیرِداخلہ نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل حمایت اورہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :