چینی بیڑے میں اہم اضافہ ،خفیہ الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنیوالا نیا بحری جہاز تیار

یہ جہاز چین کے جنوبی سمندر ی جزائرکے تنازع میں مددگار ثابت ہوگا،ہر موسم میں 24 گھنٹے مختلف اہداف کی نگرانی کے ساتھ خفیہ الیکٹرانک معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے

جمعرات 12 جنوری 2017 22:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) چینی بحریہ نے الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنے والا نیا بحری جہاز تیار کرلیا، یہ جہاز چین کے جنوبی سمندر ی جزائرکے تنازع میں مددگار ثابت ہوگا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق رپورٹس کے مطابق بحری بیڑے میں شامل کیے گئے خفیہ الیکٹرانک معلومات کی نگرانی کرنے والا جہاز ہل کوڈ 856 کے ساتھ نئے جہاز سی این ایس میزار کو شمالی سمندر پر موجود بیڑے کی مدد کے لیے کنگ ڈا کی مشرقی بندرگاہ پر پہنچایا گیاہے ۔

یہ جہاز ہر موسم میں 24 گھنٹے مختلف اہداف کی نگرانی کے ساتھ ساتھ خفیہ الیکٹرانک معلومات حاصل کر سکتا ہے۔نیوی افسران کے مطابق چینی جہاز اب پہلے سے زیادہ امریکی اور جاپانی جنگی جہازوںکی نگرانی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی چین کے سمندر میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، بحری جہازوں کے ذریعے یہاں سے تقریبا 5 ٹرلین ڈالر کی تجارت کی جاتی ہے، چین اس سمندر موجود جزائر کا دعویدار ہے، تاہم ایسے ہی کچھ دعوے برونائی، ملائیشیا، فلپائن، تائیوان اور ویتنام کے بھی ہیں، جہاں دوسرے ممالک نے یہاں فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے وہیں چین بھی فوجی طاقت بڑھاتا جارہا ہے۔چین کے مطابق اس کے مقاصد برے نہیں ہیں جبکہ وہ تمام تنازعات کو دو طرفہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :