تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم پر کیچڑ اچھالنا افسوسناک ہے ‘ وزیر اعظم نواز شریف عوام کی خدمت کر رہے ہیں ‘ آف شور کمپنیوں پر قانونی طور پر کوئی پابندی نہیں ‘ عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امیدہے

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی سپریم کو رٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم پر کیچڑ اچھالنا قابل افسوس ہے ‘ وزیر اعظم نواز شریف عوام کو ڈیلیور کر رہے ہیں ‘ آف شور کمپنیوں پر قانونی طور پر کوئی پابندی نہیں ‘ عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امیدہے۔ وہ جمعرات کو سپریم کو رٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں 10 ویں جماعت کی کتابوں میں آمریت کو جمہوریت سے بہتر قرار دینا قابل مذمت ہے۔ تعلیم کا شعبہ اہم ہے ایسے صوبوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ایسے واقعات اگر مسلسل ہوتے ہیں تو ملکی وسیع تر مفاد میں تعلیم کا شعبہ صوبوں سے لے کر وفاق کو سونپا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض پیرزادہ نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کا کردار ساری دنیا جانتی ہے۔

وہ پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم ہیں جو عوام کو ڈیلیور کر رہے ہیں ایسے و زیر اعظم پر الزامات لگانا اور کیچڑ اچھالنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر فیصلے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آف شور کمپنیوں پر کوئی پاندی نہیں ۔ عمران خان کی بھی آف شور کمپنی تھی ۔ پانامہ کیس میں عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :