کچھ سیاستدان بلاناغہ جھوٹ بولتے ، روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ،ان کے جھوٹ سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں،خیال رکھیں ایسے پوائنٹ پر نہ چلے جائیں کہ لوگ ان کی بات سننا ہی نہ چھوڑ دیں، جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے ،مخالفین ملکی ترقی میں ہاتھ نہیں بٹاسکتے تو پھر ہمارا راستہ بھی مت روکیں، ملک کو آگے بڑھنے دیں ، آئندہ سال لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی، دہشتگردوں کی بھی کمر ٹوٹ چکی ، ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شمار ہوتا ہے،،خدا پاکستان کو نظربد سے بچائے ،خدمت خلق سے مجھے جتنی خوشی ملتی ہے اتنی کسی اور کام سے نہیں ملتی‘بہت سے غریب مریض ہیں جن کے پاس دوا اور ہسپتال جانے کے پیسے نہیں ہوتے‘نارووال میں ایک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں،عظیم مقصد کیلئے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کاآغاز کیا ، کارڈ ہولڈر شخص کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ تک کے اخراجات حکومت اداکرے گی

وزیراعظم نوازشریف کانارروال میں وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 22:48

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کچھ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں،گوشت میں بھی منگل اور بدھ کا ناغہ ہوتا ہے مگر یہ سیاستدان تو ایک دن کا ناغہ بھی نہیں کرتے ،دنیا ہماری کامیابیوں کااعتراف کر رہی ہے مگر کچھ لوگ ہم پر اعتراض کر رہے ہیں، یہ سیاستدان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں اور ان کے جھوٹ سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں،خیال رکھیں ایسے پوائنٹ پر نہ چلے جائیں کہ لوگ آپ کی بات سننا ہی نہ چھوڑ دیں،قوم کی ترقی کا راستہ مت روکو اسے چلنے دو ، ہمارے سیاسی مخالفین سے ملکی ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایاجاسکتا تو پھر ہمارا راستہ بھی مت روکیں،ان کے جھوٹ سے لوگ تنگ ہیں اور یہ جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے،2018میں انشاء اللہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،پاکستان میں دہشتگردوں کی بھی کمر ٹوٹ چکی ہی پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہی ،خدا پاکستان کو نظربد سے بچائے ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شمار ہوتا ہے، ایک نیک مقصد کیلئے نارووال آنے پر بہت خوش ہوں،خدمت خلق سے مجھے جتنی خوشی ملتی ہے اتنی کسی اور کام سے نہیںملتی،بہت سے غریب مریض ہیں جن کے پاس دوا اور ہسپتال جانے کے پیسے نہیں ہوتے،نارووال میں ایک لاکھ60ہزارخاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں،عظیم مقصد کیلئے وزیراعظم قومی صحت پروگرام کاآغاز کیا اس کے تحت کارڈ ہولڈر شخص کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ تک کے اخراجات حکومت اداکرے گی اس کے اوپر بڑھ جانے والے اخراجات پر بھی بیت المال مدد کرے گا،علاج روکا نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نارروال میں وزیراعظم قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک نیک مقصد کیلئے نارووال آنے پر بہت خوش ہوں،قومی صحت پروگرام کا اجراء ایک عظیم مقصد کے تحت کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ خدمت خلق سے مجھے جتنی خوشی ملتی ہے کسی اور کام سے اتنی خوشی نہیں ملتی،غریبوں کو صحت کی صنعت سہولیات دینے کی خواہش عرصے سے میرے دل میں تھی،نارووال میں ایک لاکھ60ہزارخاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں جس کے ذریعے معاشی ناہمواریوں کا سدباب کرنا ہمارا مقصدہے۔

انہوں نے کہاکہ علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے تک کی رقم حکومت ادا کرے گی،بیماری کے علاج پر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کی رقم کی ضرورت ہو تو بیت المال ادا کریگا۔وزیراعظم نے کہاکہ قومی صحت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا،ہم اندھیروں کو روشنی میں بدل کے دم لیں گے،اس پروگرام کے ذریعے دل،گردے،شوگر اورکینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،آج سیاسی بات نہیں کرنے آیاپھر کبھی سیاسی جلسہ کرنے آئوں گا اور پھر سیاسی باتیں بھی ہوں گی۔

محمد نوازشریف نے کہاکہ جب اقتدار سنبھالا تو جگہ جگہ عوام احتجاج کرتے تھے،گذشتہ تین سال میں لوڈشیڈنگ میں بہت زیادہ کمی آئی ہے،2018میں انشاء اللہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی،پاکستان میں دہشتگردوں کی بھی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے،خدا پاکستان کو نظربد سے بچائے،کچھ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں،گوشت میں بھی منگل اور بدھ کا ناغہ ہوتا ہے مگر یہ سیاستدان تو ایک دن کا ناغہ بھی نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کچھ سیاستدان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں اور ان کے جھوٹ سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں،خیال رکھیں ایسے پوائنٹ پر نہ چلے جائیں کہ لوگ آپ کی بات سننا ہی نہ چھوڑ دیں،قوم کی ترقی کا راستہ مت روکو اسے چلنے دو۔وزیراعظم نے کہاکہ 18سی20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب الحمد اللہ بہت کم ہوگئی ہے،پاکستان میں بجلی بنانے کے بے شمار کارخانے لگ رہے ہیں،رواں سال پاکستان میں شرح نمو5.5فیصد ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے سیاسی مخالفین سے ملکی ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایاجاسکتا تو پھر ہمارا راستہ بھی مت روکیں،ان کے جھوٹ سے لوگ تنگ ہیں اور یہ جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے۔محمد نوازشریف نے کہاکہ ہم پاکستان کی خدمت اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہے گے ہم نے کالاشاہ کاکو سے سیالکوٹ موٹروے کا اعلان پہلے کیا تھا اب کالاشاہ کاکو سے بروملہی کے علاقے کو موٹروے سے منسلک کریں گے اور بروملہی سے نارووال تک کے علاقے کو بھی موٹروے سے ملایاجائے گا،جس سے سفر کا دورانیہ کم ہو کر 45منٹ رہ جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ ۲آج ملک میں ترقی کے نئے سنگ میل عبور ہورہے ہیں۔…(خ م)