صو بے بھر میں منشیا ت فرو شوں کیخلا ف مہم جاری ہے،مکیشن چائولہ

جمعرات 12 جنوری 2017 22:41

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ صو بے بھر میں منشیا ت فرو شوں کے خلا ف جا ر ی مہم کے دورا ن گزشتہ 6ما ہ کے دورا ن 158منشیا ت فرو شوں کو گرفتا ر جبکہ 9ہزا ر لیٹر سے زائد غیر قا نو نی شراب، بھنگ، شیشہ پا ؤ ڈر،1556کلوگرا م چر س،21کلو گرا م ہیرو ئن اور دیگر منشیا ت برآمد اور 19گا ڑیو ں کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بات انہو ں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں تما م ریجنل ڈائریکٹر ز کے ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔اجلا س میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر منصو ر عبا س رضوی،ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور تما م ڈو یژنل ڈائریکٹر ز نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق کرا چی ڈویژن سے 39،حیدرآبا د ڈو یژن سے 36،سکھر ڈویژن سے 40،لا ڑ کا نہ ڈویژن سے 7،میر پو ر خا ص سے 21اور شہید بے نظیر آبا د سے 12جبکہ پرو نشنل انٹلیجنس آفس نے 03منشیا ت فرو شوں کو گرفتا ر کیا۔

اجلا س کو بتا یا گیا کہ صوبے بھر سے 1556کلو گرا م چر س،21کلو گرا م ہیرو ئن،751کلو گرا م بھنگ،8838لیٹر غیر قا نو نی شراب،723شراب کی بوتلیں، شرا ب کی سینکڑوں جعلی بو تلیں،900گرا م شیشہ پا ؤ ڈر جبکہ بڑ ی تعداد میں اسلحہ جن میں 16را ئفلز،82پستو ل اورا ئفلز کے 51500 راؤ نڈز برآمد کئے گئے۔صوبا ئی وزیر مکیش کما ر چا ؤ لہ کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی نے مزید بتا یا کہ منشیا ت کی سپلا ئی کیلئے استعما ل کی جا نے والی 19گاڑیا ں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں جن میں کا ریں،ٹرکس ا ور پک اپ و غیرہ شا مل ہیں صوبا ئی وزیر مکیش کما ر چاؤلہ نے محکمے کی کا ر کر دگی پر اطمینان کر تے ہو ئے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ منشیا ت فرو شوں کے خلا ف بھر پو ر کارروائی جاری رکھیں