دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، 70فیصدفیڈرز پر جلد لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی

وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 14:19

دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، 70فیصدفیڈرز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، 70فیصدفیڈرز پر جلد لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان کرغزستان وزارتی کمیشن کے اجلاس کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 70فیصد فیڈرز پر جلد لوڈشیڈنگ مکمل طور پرختم ہوجائے گی،دیامر بھاشا ڈیم کے آبی ذخائر ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،آبی ذخائر سے ملک کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی