خلا میں گولی چلائیں تو کیا ہوگا؟
امین اکبر بدھ 11 جنوری 2017 23:44
خلا میں جیسے ہی کوئی خلا باز گولی چلائے گا تو سب سے پہلے زمین پر گولی چلانے کے برعکس گولی کے چلنے کی کوئی آواز سنائی نہیں دے گی۔ یعنی خلا خود ہی ریوالور کے لیے سائلنسر کا کام دے گی۔
خلا باز کے خلا میں فائر کرنے کے بعد ، نیوٹن کے حرکت کے تیسرے قانون کے مطابق، سب سے پہلے خلاباز کو ہی جھٹکا لگے گا۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ گولی فائر کرنے کے بعد خلاباز کتنی رفتار سے پیچھے کی طرف حرکت کرے گا؟
ہم اس کا اے کے 47اور سمتھ اینڈ ویسن ہینڈ گن سے فائر کرنے کی صورت کا موازنہ کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
سمتھ اینڈ ویسن ہینڈ گن سے نکلنے والی گولی کی رفتار ہلکی ہوتی ہے لیکن اس کا وزن اے کے 47 سے دوگنا سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اے 47 کی گولی کا وزن 7.9 گرام ہوتا ہے جبکہ سمتھ اینڈ ویسن کی گولی کا وزن 19.4 گرام ہوتا ہے۔گولی کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے خلاباز کو پیچھے کی طرف جھٹکا بھی زیادہ رفتار سے لگتا ہے۔اگر خلاباز خلا میں سمتھ اینڈ ویسن سے فائر کرے تو اس کے پیچھے کی طرف جانے کی رفتار 0.136 میل فی گھنٹہ ہوگی۔ اس رفتار پر وہ ایک فٹ بال سٹیڈیم کا فاصلہ 30 منٹ میں طے کرے گا۔خلا میں خلاباز چاہے کسی بھی ہتھیار سے فائر کرے اس کا نتیجہ پیچھے کی طرف جھٹکے کی صورت میں ہی نکلے گا۔ اگر خلا باز دائیں طرف کا نشانہ لے کر فائر کرے تو گولی زمین کے مدار میں گھومنے لگے گی ، اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ کچھ دیر بعد گولی پیچھے سے آکر خلاباز کے سر پر ہی لگے ۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین ہو یا خلا، ہتھیاروں کا استعمال ہر جگہ نقصان دہ ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.