اسپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ رحیلہ حمید خان درانی نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے مرحوم کی آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔