پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کا گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔